۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
تصادف

حوزہ/ ایرانی ہلال احمر کمیونٹی نے اعلان کیا:آج جمعہ 16 اگست کی صبح 4 بجے عراق میں دیوانیہ سے ناصریہ جانے والی سڑک پر ایرانی زائرین کو لے جانے والی بس اور ٹینکر میں تصادم ہوا، اس حادثے میں 61 افراد زخمی اور 2 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے ایک ایرانی زائر تھا اور دوسرا عراقی بس ڈرائیور تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ہلال احمر کمیونٹی نے اعلان کیا:آج جمعہ 16 اگست کی صبح 4 بجے عراق میں دیوانیہ سے ناصریہ جانے والی سڑک پر ایرانی زائرین کو لے جانے والی بس اور ٹینکر میں تصادم ہوا، اس حادثے میں 61 افراد زخمی اور 2 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے ایک ایرانی زائر تھا اور دوسرا عراقی بس ڈرائیور تھا۔

اس وقت اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد عراق کے تعلیمیہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، ایرانی ہلال احمر کمیونٹی کے امدادی دستے اسپتال میں موجود ہیں تاکہ زخمیوں کی دیکھ بھال کی جا سکے اور انہیں خدمات فراہم کرسکیں اور اگر ضرورت پڑے تو زخمیوں کو ایران لے جا سکیں۔

عراق میں لمبے اور تھکا دینے والے سفر کے ساتھ ساتھ گرم موسم کی وجہ سے زائرین اربعین اور بس ڈرائیور وغیرہ کو چاہئے کہ زیارت سے واپس آتے ہوئے ہر 2 گھنٹے بعد آرام کریں، تھکنے اور بار بار نیند آنے کی صورت میں استراحت کریں تا کہ اس طرح کے ناگوار واقعات رونما نہ ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .