۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ریحانه المصطفی

حوزہ/ مشہد مقدس میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کی 270 غیر ایرانی طالبات کاروان ’’ریحانۃ المصطفیٰ‘‘ کی شکل میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے لئے کربلا کی جانب روانہ ہو چکی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی غیر ایرانی طالبات زیارت اربعین کے لئے مشہید ریلوے اسٹیشن سے شلمچہ بارڈر کی جانب روانہ ہو چکی ہیں۔

اس موقع پر جامعۃ المصطفیٰ- خراسان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد رضا صالح نے زیارت کی اہمیت اور اس کے اثرات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے ہر موڑ پر اس روحانی اور بابرکت سفر سے استفادہ کرنا چاہئے۔

قافلے کی روانگی سے قبل حرم حضرت امام رضا علیہ السلام کے خدام نے مصائب سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کئے اور زائرین نے گریہ و زاری کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .