۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
نشست علمی اربعین

حوزہ/ ایران کے شہر مشہد میں، امام رضا (ع)، اسلام اور ادیان کے تقابلی مطالعہ کے بین الاقوامی تحقیقاتی ادار اور جامعۃ المصطفی نمائندگی خراسان کی کاوشوں سے "اربعین اور آئیڈیل اسلامی شہر" کے موضوع پر علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز مشہد سے نامہ نگار کے مطابق، مشہد میں، امام رضا (ع)، اسلام اور ادیان کے تقابلی مطالعہ کے بین الاقوامی تحقیقاتی ادار اور جامعۃ المصطفی نمائندگی خراسان کی کاوشوں سے "اربعین اور آئیڈیل اسلامی شہر" کے موضوع پر علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تاریخ اور سیرت اہلبیت (ع) تحقیقاتی ادارہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر حجت الاسلام والمسلمین حمید رضا مطہری نے حضوری اور ورچوئل صورتوں میں شرکت کی۔

حجت الاسلام والمسلمین حمیدرضا مطہری نے اس نشست کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مدنی معاشرہ کے تاریخی تناظر میں آئیڈیل اسلامی شہر کا تجزیہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا: مدینۃ النبی کو آئیڈیل اسلامی شہر کا ایک نمونہ سمجھا جاتا ہے۔ جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔

حجت الاسلام مطہری نے مزید کہا: مدینہ کے معاشرے کی خصوصیات کا جائزہ لے کر ہم آئیڈیل اسلامی شہر کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔

انہوں نے زیارتِ اربعین میں لاکھوں کی تعداد میں افراد کی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: آئیڈیل اسلامی شہر کے حصول میں جو چیلنجز درپیش ہیں، وہ مشکلات اربعین کے مراسم میں بھی موجود ہیں۔ ان چیلنجز کو دور کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جا سکتے ہیں جیسے زیارت کی صحیح ثقافت کو فروغ دینا، زائرین کے طرز عمل پر نظر رکھنا، مختلف اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا، عوامی آگاہی میں اضافہ کرنا، اور منحرف خیالات کا مقابلہ کرنا وغیرہ۔

قابل ذکر ہے کہ "اربعین اور آئیڈیل اسلامی شہر" کے موضوع پر منعقدہ اس علمی نشست کے شرکاء کو کورس کے اختتام پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .