۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
محسن ملکی ابرده

حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان میں درسِ خارج کے استاد نے اربعین حسینی (ع) میں تبلیغِ دین کی بہترین فرصت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: اربعین حسینی (ع) کے موقع پر دینی مدارس اور مبلغین کرام کے لیے اپنے الہی مشن جو کہ انبیاء کا مشن ہے، کی تکمیل کے لیے ایک مناسب اور بہترین پلیٹ فارم مہیا ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے حوزہ علمیہ خراسان میں درسِ خارج کے استاد حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے اربعین حسینی (ع) کے موقع پر تبلیغِ دین کے سلسلہ میں مشہد سے حوزہ علمیہ کے طلباء کے ایک گروہ کی کوششوں اور عزم پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ کے طلاب اور مبلغین کو دینی تعلیم کے حصول کے بعد خدا کے پیغام کو معاشرہ تک پہنچانا چاہئے۔

انہوں نے کہا: اربعین حسینی (ع) کے موقع پر دینی مدارس اور مبلغین کرام کے لیے اپنے الہی مشن جو کہ انبیاء کا مشن ہے، کی تکمیل کے لیے ایک مناسب اور بہترین پلیٹ فارم مہیا ہوتا ہے۔

حوزہ علمیہ خراسان میں درسِ خارج کے استاد نے مزید کہا: درحقیقت طلباء اور علماء کو چاہیے کہ وہ معاشرتی مسائل پر نظر رکھیں اور ہاسپٹل میں اپنی ڈیوٹی پر موجود ایک ڈاکٹر کی طرح معاشرے کی ضرورتوں کو پہچانیں اور ان کی داد رسی کریں اور جو لوگ اسلام کی تعلیمات سے آشنا ہونا چاہتے ہیں ان کی رہنمائی کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے اربعین کے راستے میں صبر و استقامت کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: شاید صبر و استقامت کے لئے جو چیز سب سے اہم ہے وہ خدا کے بندوں سے بہترین ارتباط اور حسنِ سلوک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .