۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله خرازی

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے کہا: مرکز خدمات کی زحمات انتہائی گرانقدر ہیں اور ان کا تاحدالامکان ایسے انداز میں بہترین نتیجہ سامنے آنا چاہیے جو طلباء اور علماء کی زندگی میں قابل مشاہدہ ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکز خدمات کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین میر محمدی نے جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت اللہ خرازی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ خرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: طلاب کرام کے لئے خدمات انجام دینا بہت بڑی توفیق اور سعادت ہے جو خداوند متعال نے آپ کو عطا کی ہے اور آپ کو اس نعمت الہی کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: مرکز خدمات کی زحمات انتہائی قابل قدر ہیں اور ان کا تاحدالامکان ایسے انداز میں بہترین نتیجہ سامنے آنا چاہیے جو طلباء اور علماء کی زندگی میں قابل مشاہدہ ہو۔

واضح رہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں حجۃ الاسلام و المسلمین میر محمدی نے مرکز خدمات کی فعالیت کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: مرکز خدمات کی کوشش ہے کہ یہ مرکز طلاب کرام کو ان کے الہی مشن کی کامیابی میں موثر کردار کرے تاکہ وہ تبلیغ دین اور تحصیل علم میں مناسب امکانات سے استفادہ کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .