حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سرپرست آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے مجمع نمائندگان طلاب و فضلائے حوزہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات کے دوران نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: میں تمام امت اسلامی، اپنے ملک کے عوام اور مجمع نمائندگان طلاب و فضلا کے لیے بہترین سال کی دعا کرتا ہوں۔
انہوں نے طلاب کی اس نمائندہ انجمن کی جانب سے صوبوں کی علمی و ممتاز حوزوی شخصیات کی شناخت اور تعارف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے ایک کلیدی اقدام قرار دیا۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سرپرست نے مراجع تقلید، حوزوی مراکز اور طلاب کے ہاں مجمع نمائندگان طلاب کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج حوزہ کا ماحول ایک کھلا اور دوستانہ ماحول سمجھا جاتا ہے اور سبھی اس انجمن کا احترام کرتے ہیں کیونکہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ مجمع نمائندگان طلاب ضرورت کے وقت میدان میں آتا ہے اور اپنی ذمہ داری ادا کرتا ہے۔

انہوں نے مجمع نمائندگان طلاب کی فیلڈ سرگرمیوں میں فعالیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آپ کے اس کام کا مطلب صرف تجاویز پیش کرنے پر راضی نہ ہونا ہے بلکہ آپ کا یہ عمل آپ لوگوں کے ٹھوس اور موثر کاموں کو بیان کرتا ہے، جس کے اثرات اور برکات کم نہیں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں مجمع نمائندگان طلاب کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین رضوی مہر نے اس مجلس کے جدید طریقہ کار اور جاری پروگراموں کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی۔









آپ کا تبصرہ