۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت الله سیدجعفر سیدان

حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کے استاد نے کہا: اگر لوگ معاشرہ میں علماء کی فعالیت کی تاثیر کو مشاہدہ کریں گے تو ان کے کاموں پر یقین کریں گے۔ لوگوں کی رہنمائی اور انہیں سعادت تک پہنچانا علماء کرام کا مقدس فریضہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ سیدان نے مجمع نمائندگان طلاب حوزہ علمیہ قم کے مسئولین سے ملاقات کے دوران علماء و فضلاء کے فرائض کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: لوگوں کو سعادت کی طرف رہنمائی کرنا حوزہ علمیہ اور علماء کے فرائض میں سے ہے۔

انہوں نے کہا: ہر علم کا ایک موضوع اور ایک ہدف ہوتا ہے۔ اگر ہم طلاب اور علماء کی فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہیں تو اس کا موضوع ہدایت اور لوگوں کو سعادت کی طرف رہنمائی کرنا ہے۔

حوزہ علمیہ خراسان کے اس استاد نے کہا: اگر لوگ معاشرہ میں علماء کی فعالیت کی تاثیر کو مشاہدہ کریں گے تو ان کے کاموں پر یقین کریں گے۔ لوگوں کی رہنمائی اور انہیں سعادت تک پہنچانا علماء کرام کا مقدس فریضہ ہے۔

آیت اللہ سیدان نے کہا: قرآن و عترت سے تمسک کے علاوہ طلباء اور علماء کے فرائض کی تکمیل ممکن نہیں ہے اور قرآن و عترت کے فرامین پر دسترسی رکھنے والے علماء ہی لوگوں کی رہنمائی اور سعادتمندی کے حصول میں ان کی مدد کرسکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس نشست کے آغاز میں حجت الاسلام والمسلمین رضوی مہر نے بھی مجمع نمائندگان طلاب حوزہ علمیہ قم کی سرگرمیوں پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی اور آیت اللہ سیدان کی علمی کاوشوں اور تحریری آچار اور ورثے پر انہیں خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔

علماء کرام کا فریضہ، لوگوں کی رہنمائی کرنا اور انہیں سعادت تک پہنچانا ہے

علماء کرام کا فریضہ، لوگوں کی رہنمائی کرنا اور انہیں سعادت تک پہنچانا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .