۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت‌ الله سید احمد علم‌ الهدی

حوزہ / آیت اللہ علم الہدیٰ نے کہا: لوگوں کی روزمرہ ضروریات کو تاحد الامکان پورا کرنا علماء و مبلغین  کے فرائض میں شامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صوبہ خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ایک مثالی طالب علم زمانے کی مشکلات سے بھی واقف ہوتا ہے۔ ایک دینی طالب علم کو صرف درس و بحث تک ہی محدود نہیں رہنا چاہیے چونکہ یہ لوگوں کی ضروریات ہی ہیں جو علماء کرام کے لئے معاشرے کی خدمت کی بنیاد قرار پاتی ہیں۔

مشہد مقدس کے خطیبِ جمعہ نے اپنی گفتگو کے دوران سورہ حجرات اور سورہ جمعہ کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ کا انسان کو ہدایت کی نعمت عطا کرنا بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ یہ ایسی بڑی نعمت ہے جو تمام انسانوں کو شامل ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس صورتحال میں علماء و مبلغین کرام کو انبیاء کرام اور اولیاء اللہ کے ہدف اور مشن کا فریضہ سونپا جانا ایک سنگین اور باعظمت امانت ہے۔ جس کا اجر و حساب بھی اتنا ہی سنگین ہو گا۔

آیت اللہ علم الہدیٰ نے کہا: مؤثر تبلیغ کی اہم ترین شرط "اخلاص" ہے۔ یہی وہ تنہا عامل ہے جو تبلیغ اور تبیین میں مؤثر واقع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا: ایک طالب علم امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا خادم ہوتا ہے تاکہ لوگوں کو ان کی طرف متوجہ کر سکے اور معاشرہ کو ان کے ظہور کے لئے آمادہ کر سکے۔

مؤثر تبلیغ کی اہم ترین شرط "اخلاص" ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .