۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
حجت الاسلام والمسلمین آل هاشم

حوزہ/ ایران کے شہر تبریز کے امام جمعہ نے کہا: علماء و مبلغین کو اسلامی احکام کی تبلیغ اور معاشرے کی خدمت میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہنا چاہیے کیونکہ اسلامی احکام کے احیاء اور نفاذ کے لیے تبلیغِ دین انتہائی ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی تبریز سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین سید محمد علی آل ہاشم نے تبریز میں موجود مصلای اعظم امام خمینی (رہ) کے کانفرنس ہال میں مبلغین کے ساتھ منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کے دوران تبلیغِ دین کی اہمیت اور رمضان المبارک کے فضائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: علماء و مبلغین مساجد کو اپنی تبلیغی سرگرمیوں کا محور اور اتحاد اور عوام کی خدمات کا مرکز بنائیں۔

انہوں نے کہا: تاریخ اسلام میں مساجد کی اہمیت پر ہمیشہ تاکید کی گئی ہے اور مساجد کو اہم سماجی، ثقافتی اور سیاسی وقائع کی تشکیل کا مرکز قرار دیا جاتا رہا ہے۔

تبریز کے امام جمعہ نے کہا: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مساجد کو مومنین بالخصوص نوجوانوں کی تعلیم کا مرکز بننا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: اسلام دینِ تبیین ہے اور شریعتِ اسلامیہ کے مطابق تبلیغ کو دین کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ رمضان کے مہینے میں دین کی تبلیغ علماء کرام کا بنیادی فریضہ ہے کیونکہ اسلام تبلیغ و رسالت اور خوبیوں کی تبیین کا دین ہے۔

حجت الاسلام سید محمد علی آل ہاشم نے کہا: علماء و مبلغین کو اسلامی احکام کی تبلیغ اور معاشرے کی خدمت میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہنا چاہیے کیونکہ اسلامی احکام کے احیاء اور نفاذ کے لیے تبلیغِ دین انتہائی ضروری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .