۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ا

حوزہ/ حجت الاسلام عبادی زادہ نے کہا: علماء کرام کو اپنے آپ کو وقت کے مطابق اپ ڈیٹ کرنا چاہیے اور معاشرے میں اپنے دینی مقاصد کے حصول کے لیے صرف منبر پر ہی کفایت نہیں کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی ہرمزگان سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین محمد عبادی زادہ نے تبلیغِ دین میں فعال طلباء اور علماء کرام کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: دشمن آج اپنی تمام طاقت کے ساتھ میدان میں موجود ہے اور معاشرتی و ثقافتی طور پر اسلام پر حملے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا: دین اسلام اپنی خوبصورتی سے لوگوں کے دلوں کو اپنی طرف مائل کرتا ہے۔ دشمن کے حملوں کے مقابلے میں تبلیغاتِ اسلامی سمیت مختلف گروہوں کی طرف سے انتہائی اچھے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو کہ قابلِ تحسین ہیں۔

صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: علماء کرام کو اپنے آپ کو وقت کے مطابق اپ ڈیٹ کرنا چاہیے اور معاشرے میں اپنے دینی مقاصد کے حصول کے لیے صرف منبر پر ہی کفایت نہیں کرنی چاہیے بلکہ میڈیا سمیت موجودہ وسائل سے استفادہ اور مختلف مراکز میں اپنی حاضری جیسے اختراعی اقدامات بھی انجام دینے چاہئیں اور اسی طرح تبلیغاتِ اسلامی کی جانب سے تیار کردہ میدانی اور ثقافتی پروگرامز کو نافذ کرنا بھی انتہائی مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .