۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
۵

حوزہ / ایران کے صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ نے محرم الحرام میں مجالس و عزاداری میں شرکت کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں شرکت با مقصد ہونی چاہئے اور امام علیہ السلام سے ہماری محبت میں اضافہ ہونا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین محمد عبادی زادہ نے مسجد مہدی موعود (ع) میں منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کے دوران کہا: امام حسین علیہ السلام کے عزاداری اور مجالس میں شرکت خصوصی برکات کی حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ان مجالس عزاء کی اہمیت اور فوائد کی وجہ سے دشمنان اسلام نے طول تاریخ میں کوشش کی کہ امام حسین علیہ السلام کے عزاداری کو تعطیل کر دیا جائے اور حتی انہوں نے چند بار امام علیہ السلام کے مقبرے کو مسمار کرنے کی بھی مذموم کوششیں کیں۔

صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ نے محرم الحرام میں عزاداری و مجالس میں شرکت کے فوائد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کے عزاداری میں شرکت با مقصد ہونی چاہئے اور ان میں شرکت سے امام علیہ السلام کے ساتھ ہماری محبت میں اضافہ ہونا چاہئے۔

حجت الاسلام والمسلمین عبادی زادہ نے کہا: ایک اور اہم نکتہ جس پر غور کیا جانا چاہئے وہ یہ ہے کہ ان مجالس سے امام علیہ السلام اور ان کے قیام کے بارے میں ہمارے معرفت میں اضافہ ہونا چاہئے۔ توجہ رہے کہ یہ معاملہ خاص اہمیت کا حامل ہے کہ جسے سیکولر انجمنیں کم رنگ کرنے کی کوشش میں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .