۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حجت الاسلام عدیده

حوزہ / حجت الاسلام محمد عدیدہ نے کہا: انسانوں میں اضطراب و بے چینی کی بنیادی وجوہات میں سے ایک روحانیت و معنویت سے دور ہونا اور مادی چیزوں میں غرق ہونا ہے۔ انسان نماز کے ذریعے گہرا سکون حاصل کر سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام محمد عدیدہ نے چوتھی محرم کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: باطنی سکون حقیقی عبادت گزاروں کی اہم ترین دنیاوی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا: جب انسان اللہ تعالیٰ کی عظمت کے سامنے ہوتا ہے تو اس کے دل میں کسی قسم کا غم نہیں رہتا اور اس کے دل میں ایک منفرد سکون موجود ہوتا ہے۔

حجت الاسلام محمد عدیدہ نے کہا: خداوند متعال کے ساتھ رابطہ پریشانی اور فکر سے نجات کا بنیادی عنصر قرار پاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: انسانوں میں اضطراب کے اہم عوامل میں سے ایک روحانیت و معنویت سے دور ہونا اور مادی چیزوں میں غرق ہونا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .