۷ مهر ۱۴۰۳ |۲۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 28, 2024
احمد لقمانی

حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے مایوسی اور خوف کو انسان کی بے سکونی کی دو اہم وجوہات قرار دیتے ہوئے کہا: ماضی کے کاموں پر مایوسی کہ اگر میں نے ایسا کیا ہوتا تو ایسا ہوتا یا ایسا نہ ہوتا اور اسی طرح مستقبل کے معاملات کی انجام دہی پر خوف کہ اگر مثلا فلاں کام انجام دوں تو کیا ہو گا؟ یہ سب زندگی کی پریشانیوں کے اہم عوامل شمار ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب حجت الاسلام احمد لقمانی نے امام خمینی (رہ) کی جلاوطنی کے بعد اور ایران واپسی کے دوران اطمینانِ قلب کا ذکر کرتے ہوئے کہا: انسانی امن و سکون کا پہلا عنصر خدا سے رابطہ کا ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مایوسی اور خوف انسان کی بے سکونی کی دو اہم وجوہات ہیں۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم خدا پر ایمان تو رکھتے ہیں لیکن اپنے معاملات میں ہم خدا پر مکمل بھروسہ نہیں کرتے۔

حجت الاسلام احمد لقمانی نے کہا: ہمیں مکمل یقین ہونا چاہیے کہ اللہ ہمیں رزق دے گا اور ہم اس سے کم یا زیادہ نہیں کھا سکتے جو اللہ نے ہمیں دیا ہے۔

انہوں نے کہا: یاد رکھیں کہ مسلسل وضو میں رہنا بھی انسان کو سکون فراہم کرتا ہے۔ روایت میں ہے کہ جو شخص وضو کر کے سوتا ہے تو اس کے بیدار ہونے تک اس کے سانس لینے کو عبادت شمار کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .