۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ عارف حسین واحدی کی زیر صدارت ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تمام کمشنز کا مشترکہ اجلاس / اہم فیصلے

حوزہ / علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: پاکستان میں اتحاد و وحدت، ہم آہنگی اور امن و استحکام کے لیے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تمام کمشنز بھر پور کردار ادا کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تمام کمشنز کا مشترکہ اجلاس کمشنز کوآرڈینیٹر علامہ عارف حسین واحدی کی زیر صدارت کونسل کےمرکزی دفتر جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں کمشنز کے بروقت اجلاس منعقد ہونے کے حوالہ سے اہم فیصلے کیے گئے اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک پاکستان میں اتحاد و حدت، ہم آہنگی اور امن و استحکام کے حوالہ سے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تمام کمشنز بھرپور کردار ادا کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ ہر دوماہ میں ایک بار تمام کمشنز اپنا اجلاس منعقد کریں گے، تمام علماء کرام و مشائخ عظام اور ائمہ جمعہ و جماعت کو خطابات کے لیے علمی مواد بھیجا جائے گا تاکہ پورے ملک میں ہر نماز جمعہ کے منبر سے مشترکہ آواز بلند کی جا سکے۔

علامہ عارف حسین واحدی کی زیر صدارت ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تمام کمشنز کا مشترکہ اجلاس / اہم فیصلے

متفقہ طور پر چند قراردادیں پیش کی گئیں جس میں غزہ و رفح اور کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف اسرائیل اور انڈیا کی بھرپور مذمت کی گئی اور متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے او آئی سی اور تمام مسلم حکمرانوں کو متوجہ کیا گیا کہ ظلم اور بربریت پر امت مسلمہ آپ کے کردار کی طرف دیکھ رہی ہےاور عالمی انسانی حقوق کے علمبردار اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر فلسطین کی نسل کشی کو رکوایا جائے۔

اجلاس میں پاکستان میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اور فرقہ واریت اور دہشت گردی کو روکنے کے لیے پاکستانی عوام کے اتحاد پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان ملک میں امن و استحکام پر کام کرنے کے لیے حسب سابق اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اجلاس میں گندم بحران کے حوالے سے کہا گیا کہ گندم بحران کو حل کر کے کسانوں کی بے چینی کو دورکیا جائے اور آئے دن مہنگائی اور روزمرہ اشیاءکی گرانی سے لوگ بے چین ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں عملی اقدامات کریں۔

قابل ذکر ہے کہ اجلا س میں ڈاکٹر سید علی عباس نقوی، معاون کمیشن و ڈپٹی سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، چیر مین مرکزی علماء کونسل ظہیر الحسن کربلائی، ممبر مجلس وحدت مسلمین، سید نثار علی ترمذی البصیرہ، مفتی عبدالباسط تحریک حرمت رسول، اسرار احمد آفس سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے شرکت کی۔

علامہ عارف حسین واحدی کی زیر صدارت ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تمام کمشنز کا مشترکہ اجلاس / اہم فیصلے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .