۱۱ تیر ۱۴۰۳ |۲۴ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 1, 2024
علامہ عارف واحدی سے ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر کی ملاقات

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر جناب صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر ایک وفد کے ہمراہ عشائیہ پر تشریف لائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر جناب صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر ایک وفد کے ہمراہ عشائیہ پر تشریف لائے۔

رپورٹ کے مطابق صدر محترم کے ساتھ ان کے مرکزی سیکریٹری جنرل جناب پیر سید صفدر گیلانی اور مرکزی رہنما جناب طاھر رشید تنولی بھی تشریف لائے۔ نیز ملاقات میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی بھی موجود تھے۔

علامہ عارف واحدی سے ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر کی ملاقات / سیاسی  و معاشی حالات پر گفتگو

ملک کے موجودہ سیاسی معاشی حالات اور عالمی سطح پر امت کی زبوں حالی اور اتحاد کی ضرورت پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔

فلسطین؛ غزہ اور رفح کی صورتحال اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایران کے صدر شہید رئیسی اور وزیر خارجہ کی شہادت عالم اسلام اور خاص کر غزہ کے مظلوموں کو بڑا دھچکا ہے۔ پاکستان میں ملی یکجہتی کونسل کو مزید فعال کرنے اور اتحاد امت پر زور دیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .