حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نائب صدر ملی یکجہتی کونسل سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے انتخابی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جناب لیاقت بلوچ صاحب بھی موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق مولانا اسد اللہ بھٹو ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اور علامہ سید اسد اقبال زیدی ملی یکجہتی کونسل سندھ کے سینیئر نائب صدر منتخب ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے انتخابی اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔ بعد ازاں اہم پریس کانفرنس بھی ہوئی۔
آپ کا تبصرہ