حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان جناب لیاقت بلوچ کی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں خصوصی ملاقات ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال بالخصوص پاراچنار، بگن میں ہونے والے مسائل اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مولانا لعل حسین، مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو، برادر رفعت عباس زیدی و دیگر رفقاء بھی ہمراہ موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ