منگل 21 جنوری 2025 - 21:35
ہیئتِ علمائے شگری کلان مقیم قم کی افتتاحی تقریب؛ علمائے کرام اور زائرین کی تجلیل

حوزہ/قم المقدسہ میں ہیئتِ علمائے شگری کلان سکردو کی افتتاحی تقریب، حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد ناظمی کی سرپرستی اور گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق رکن شیخ نثار حسین سرباز کی موجودگی میں میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں ہیئتِ علمائے شگری کلان سکردو کی افتتاحی تقریب، حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد ناظمی کی سرپرستی اور گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق رکن شیخ نثار حسین سرباز کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

ہیئت کی افتتاحی تقریب کا آغاز مولانا عابد حسین وزیری نے تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا، تقریب کے دوران، شگری کلان سکردو سے مقاماتِ مقدسہ کی زیارات پر تشریف لائے ہوئے علمائے کرام، سرکردگان اور معزز زائرین کی تجلیل بھی عمل میں آئی۔

ہیئتِ علمائے شگری کلان مقیم قم کی افتتاحی تقریب؛ علمائے کرام اور زائرین کی تجلیل

اس افتتاحی تقریب سے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق رکن شیخ نثار حسین سرباز نے خطاب کیا اور اپنی زندگی کے اہم تجربات سے سامعین کو مستفید کیا۔

آخوند شیر محمد ناصری نے پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث " قوم و ملت کی فکر کرنا عبادت ہے" کی روشنی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور علمائے شگری کلان پر علاقے میں اپنی خدمات انجام دینے پر زور دیا۔

ہیئتِ علمائے شگری کلان کی افتتاحی تقریب سے ذاکر اہل بیت، ہیڈ ماسٹر علی محمد ذاکری صاحب نے بھی علاقے کی ترقی اور معاشرے میں علمی سطح کو بلند کرنے کے حوالے سے مفید گفتگو کی۔

ہیئتِ علمائے شگری کلان مقیم قم کی افتتاحی تقریب؛ علمائے کرام اور زائرین کی تجلیل

حجت الاسلام شیخ زاہد علی زاہدی نے ہیئت کی جانب سے تمام مہمانانِ گرامی و زائرین کرام کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی پاکستان سے آنے والے زائرین کرام کی خدمت اور شگری کلان سے کسبِ علوم آل محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے لیے تشریف لانے والے طلاب اور طالبات کے داخلہ جات کے حوالے سے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہائی کروائی۔

آخر میں میر واعظ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد ناظمی صاحب نے اپنے دعائیہ کلمات کے ساتھ ساتھ تمام معزز مہمانان و زائرین کرام کا شکریہ ادا کیا اور قم المقدسہ میں ہیئتِ علمائے شگری کلان کے شعبے کو ضروری قرار دیتے ہوئے ہیئت کے افتتاحی کیک کاٹ کر رسمی طور پر شعبے کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر مہمانوں کو ہیئتِ علمائے شگری کلان سکردو مقیم قم کی طرف سے تجلیلی سند سے نوازا بھی گیا۔

دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

ہیئتِ علمائے شگری کلان مقیم قم کی افتتاحی تقریب؛ علمائے کرام اور زائرین کی تجلیل

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha