اتوار 19 جنوری 2025 - 22:38
ایرانی مسلح افواج کے سپہ سالار میجر جنرل باقری اعلیٰ فوجی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپہ سالار میجر جنرل باقری اعلیٰ فوجی وفد کے ہمراہ پاکستانی آرمی چیف جنرل آصف منیر کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپہ سالار میجر جنرل باقری پاکستانی آرمی چیف جنرل آصف منیر کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی مسلح افواج کے سپہ سالار میجر جنرل باقری اعلیٰ فوجی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپہ سالار اپنے دورۂ پاکستان کے موقع پر پاکستانی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان آرمی کی دعوت پر روانہ ہونے والا اعلیٰ ایرانی فوجی وفد، اسلام آباد میں پاکستان کے اعلیٰ دفاعی افسران کے ساتھ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات اور تعاون پر مذاکرات کرے گا۔

ایران اور پاکستانی فوجی اعلیٰ افسران خطے کے حالات اور واقعات پر بھی گفتگو کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha