جمعہ 18 اپریل 2025 - 16:42
صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی ممالک کو اتحاد، ہمدلی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے

حوزہ / ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا: ایران اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے تعلقات میں فروغ علاقے کے استحکام  کا باعث  ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجرل جنرل محمد باقری نے سعودی عرب کے وزیر دفاع کا استقبال کرنے کے بعد مشترکہ اعلی سطحی نشست میں گفتگو کے دوران کہا: بیجنگ معاہدے کے انعقاد کے نتیجے میں ایران اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے مابین بھی تعلقات بڑھتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران کی اصولی پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات پر مبنی ہے اور ایران اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے روابط، علاقے کے دیگر ممالک کے لیے بھی مشعل راہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

ایرانی چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران اس بات پر تاکید کرتا ہے کہ علاقے کی سلامتی کی ضمانت، خطے کے ممالک کو ہی فراہم کرنا چاہیے۔

انہوں نے غزہ اور فلسطین کے سلسلے میں سعودی عرب کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا: صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی ممالک کو اتحاد، ہمدلی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ دونوں ممالک کے دوستانہ سیاسی اور فوجی تعلقات دوستوں کی خوشی اور دشمنوں کی مایوسی کا باعث بنیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے بھی اس موقع پر جمہوریہ اسلامی ایران کی سیاسی اور فوجی قیادت کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: سعودی عرب بھی شدت سے تہران اور ریاض کے تعلقات میں فروغ کا خواہاں ہے۔

انہوں نے اپنے دورہ تہران کے نتائج کی جانب سے پرامید ہونے کا اظہار کیا اور کہا کہ مختلف میدانوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں فروغ علاقے کے عوام، اسلامی ممالک اور خطے کی سلامتی کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha