۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
اللواء باقري

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ انتقام کے طریقۂ کار کا جائزہ لیا جا رہا ہے، خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے سپہ سالار میجر جنرل محمد باقری نے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران کے ردعمل اور انتقام کے بارے میں کہا ہے کہ انتقام کے طریقۂ کار کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ضرور بدلہ لیا جائے گا۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے شہید اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لیے جانے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ مختلف اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں اور صیہونیوں کو اس پر ضرور پشیمانی ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .