۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
الشيخ أحمد قبلان

حوزہ / لبنانی شیعہ عالم نے کہا: اس میں کوئی شک نہیں کہ اسماعیل ہنیہ کے دہشتگردانہ حملے میں ہونے والے قتل نے جنگ کی نوعیت کو تبدیل کر دیا ہے اور اب تمام محاذ آمادہ باش ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ممتاز جعفری مفتی اور لبنانی شیعہ عالم شیخ احمد قبلان نے اپنے ایک بیان میں کہا: اس میں کوئی شک نہیں کہ تہران میں مزاحمت کی عظیم شخصیت اور حماس کی سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل نے جنگ کی نوعیت کو تبدیل کر دیا ہے اور اب تمام محاذ آمادہ باش ہیں۔

انہوں نے کہا: واشنگٹن اس جنگ میں تل ابیب کا شریک ہے جو اس پورے علاقے کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

شیخ احمد قبلان نے کہا: اسرائیل اپنے پاگل پن اور دیوانہ وار حرکتوں پر پشیمان ہو گا۔ آج جنگ کا دائرہ کار اور اسٹریٹیجیز بہت مختلف ہو چکے ہیں اور علاقے کے تمام محاذ بارود کے ڈھیر بن چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .