۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
محترمہ سائرہ ابراہیم

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کی رہنما نے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کا خون مزاحمتی تحریکوں کو جلا بخشے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کی سابقہ مرکزی سیکرٹری یوتھ شعبۂ خواتین و سینئر رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی المناک شہادت کے موقع پر تمام عالم اسلام اور رہبرِ معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے شہید سربراہ کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید کا خون مزاحمتی تحریکوں کو جلا بخشے گا۔ ہم حماس کے صیہونی دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف نبرد آزما شجاع مجاہدین کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ شہادت مؤمن کی میراث ہے اور یہ شہادتیں مجاہدین اسلام کی ہمتوں کو مزید حوصلے عطا کرتی ہیں۔ جسمانی قتل سے کوئی بھی مزاحمتی تحریک ختم نہیں ہوتی، بلکہ پہلے سے زیادہ قوت و جذبے سے آگے بڑھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے لیے شہید سردار قاسم، زندہ سردار قاسم سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئے اسی طرح شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت بھی دشمنانِ دین کی نابودی کا باعث بنے گی۔ ان شاء اللہ شہدائے اسلام کا خون رنگ لائے گا اور اسرائیل کا ناپاک وجود ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .