۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسماعیل ھنیہ + انور ابراہیم

حوزہ/ ملائیشیا کے وزیر مواصلات فہمی فاضل نے بتایا کہ ہم نے میٹا کمپنی سے اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بارے میں فیس بک پر ملائیشیا کے وزیر اعظم کی پوسٹ کو حذف (ڈیلیٹ) کرنے کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملائیشیا کے وزیر مواصلات فہمی فاضل نے بتایا کہ ہم نے میٹا کمپنی سے اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بارے میں فیس بک پر ملائیشیا کے وزیر اعظم کی پوسٹ کو حذف (ڈیلیٹ) کرنے کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔

ملائیشیا کے وزیر مواصلات نے اعلان کیا کہ میٹا (META) اس بات کی توضیح دے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بارے میں وزیر اعظم انور ابراہیم کی پوسٹ کیوں حذف کی گئی؟

ذرائع کے مطابق انور ابراہیم نے میٹا کی فیس بک پوسٹ کو ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد فیس بُک کے اس اقدامات کو ’بزدلانہ‘ قرار دیا ۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم کی پوسٹ میں حماس کے ایک عہدیدار کے ساتھ ان کی فون پر ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ اور اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر ان کی تعزیت کی ریکارڈنگ موجود تھی۔

ملائیشیا کے وزیر مواصلات نے کہا کہ امریکی کمپنی میٹا نے ابھی تک اس پوسٹ کے ڈیلیٹ کرنے کےمتعلق ملائیشیا کی جانب سے طلب کی گئی وضاحت کے متعلق کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .