۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حضور دبیر كل جنبش خلاص بحرین در گفتگوی ویژه خبری رادیو معارف

حوزہ/ ’ریڈیو معارف‘نے تحریک آزادی بحرین کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر الشایب کی موجودگی میں عالم اسلام کے واقعات بالخصوص شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریڈیو معارف میں نیوز انٹرویو کے پروڈیوسر اور اینکر حمید سوری نے اسلامی دنیا میں رونما ہونے والے حوادث اور واقعات کی تحقیقات کے لیے ریڈیو معارف کے نئے پروگرام کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا: یہ پروگرام خاص طور پر اسلامی دنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے متعلق ہے، جیسے ہیمبرگ اسلامک سنٹر پر جرمن پولیس کا حملہ، شہید اسماعیل ہنیہ کا قتل وغیرہ۔

واضح رہے کہ فری تحریک آزادی بحرین کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالرؤف الشایب جمعہ کی شب اس لائیو ریڈیو پروگرام کے مہمان تھے۔

تحریک آزاد بحرین کے سکریٹری جنرل نے ایک خصوصی نیوز انٹرویو میں شہید اسماعیل ھنیہ کے بزدلانہ قتل کے اسباب و وجوہات پر ایک تحقیقی گفتگو کی اور اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمتی محاذ کے توسط سے اس جرم کا جواب دینے کی ضرورت پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ ہر رات تہران وقت کے مطابق 8:15 سے 09 بجے مختلف ممالک کے مہمانوں کے ساتھ بذریعہ فون یا ریڈٰو معارف میں حاضر ہو کر سامعین کی خدمت میں ایک خصوصی نیوز انٹرویو پیش کیا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .