۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آية الله السيد عبدالله الغريفي

حوزہ/ بحرین کے اس ممتاز عالم دین نے مسجد امام صادق (ع) میں اپنے خطاب کے دوران ملک میں استحکام کے قیام کے لیے جیلوں سے تمام سیاسی و عقیدتی قیدیوں کی رہائی پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے ممتاز عالم دین، آیت اللہ سید عبداللہ الغریفی نے مسجد امام صادق (ع) میں اپنے خطاب کے دوران ملک میں استحکام کے قیام کے لیے جیلوں سے تمام سیاسی و عقیدتی قیدیوں کی رہائی پر زور دیا۔

انہوں نے حالیہ کچھ قیدیوں کی رہائی کو استحکام اور عوام و حکومت کے درمیان اعتماد بڑھانے کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیا، اور مزید قیدیوں کی رہائی کی امید ظاہر کی۔ آیت اللہ غریفی نے کہا کہ محبت اور بھائی چارہ ہی درست راستہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ ایک دن تمام قیدی رہا کیے جائیں گے تاکہ ہر گھر میں خوشی آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی اور عرب دنیا اس وقت صیہونی سازشوں کے بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، صیہونی ہر روز انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں، عبادت گاہیں تباہ کی جا رہی ہیں، اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

آیت اللہ غریفی نے مسجد الاقصی میں یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کے صیہونی منصوبے کی سخت مذمت کی اور اسے عرب اور اسلامی دنیا کی توہین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) کا پیغام عزت و سربلندی کا پیغام ہے، اور آج غزہ، قدس اور فلسطین کے مجاہدین میں عاشورا کی آواز گونج رہی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) کا پیغام پوری تاریخ میں پھیلا ہوا ہے، جو حق و باطل کی جنگ میں استقامت اور شجاعت کا درس دیتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .