۲۲ شهریور ۱۴۰۳ |۸ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 12, 2024
شیخ عیسی قاسم

حوزہ/ بحرین کی تحریک اسلامی کے رہنما نے کہا کہ بحرین کی جیلوں سے سیاسی قیدیوں اور انقلابی رہنماؤں کو رہا کیا جائے اور اس سلسلے میں بالکل بھی تاخیر نہ کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی تحریک اسلامی کے رہنما آیت الله شیخ عیسی احمد قاسم نے کہا کہ بحرین کی جیلوں سے سیاسی قیدیوں اور انقلابی رہنماؤں کو رہا کیا جائے اور اس سلسلے میں بالکل بھی تاخیر نہ کی جائے۔

آیت اللہ سید عیسی قاسم نے سوشل میڈیا پر اپنے خصوصی پیج پر لکھا: بحرین میں تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی ایک فوری سیکورٹی ضرورت بن گئی ہے جسے ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے اپنے سابقہ بیانات میں اس بات پر زور دیا کہ ’’بحرین میں سیاسی قیدیوں کی رہائی ،خاص طور پر اپوزیشن پارٹی کے قیدیوں کی رہائی کے علاوہ بحران سے نمٹنے کاکوئی اور راہ حل نہیں ہے‘‘ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ سیاسی حل ایک جامع حل کی کلید ہے اور عوام کو ان کے مطالبات سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .