جمعہ 29 اگست 2025 - 06:54
عراقی وزیر خارجہ کا سعودی عرب میں قید عراقیوں کی رہائی کا مطالبہ

حوزہ/ فؤاد حسین نے اپنے سعودی ہم منصب کو لکھے خط میں سعودی جیلوں میں قید عراقی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ عراق فؤاد حسین نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کو ایک خط لکھا۔ جس میں ان سے سعودی عرب کی جیلوں میں قید عراقی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

عراقی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فؤاد حسین، عراقی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے جدہ میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ اسی طرح عراق اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ سیاسی و سیکورٹی کمیٹی کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ فؤاد حسین نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کو ایک مکتوب پیش کیا جس میں سعودی عرب کی جیلوں میں قید عراقی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ شامل تھا۔ اس خط میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عراقی حکومت اس معاملے کو اس انداز میں آگے بڑھانے کی خواہاں ہے جو دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha