۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
ایران سعودی

حوزہ / ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے پیش نظر مشترکہ آئل فیلڈ کے لیے تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے ڈائریکٹر محسن خجستہ مہر نے کہا: ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی اور دوطرفہ تعاون کے مقصد سے مشترکہ آئل فیلڈ کے لیے تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایران اور سعودی عرب کے درمیان فروزان مشترکہ آئل فیلڈ کی پیداوار میں اضافے کے بارے میں مثبت خبروں کا اعلان جلد کیا جائے گا اور اس کے علاوہ فرزاد گیس فیلڈ جیکٹ (B) کی تعمیر کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں اور اس نئی جیکٹ کی تعمیر فی الحال پیٹروپارس کے ہاتھوں جاری ہے۔

محسن خجستہ مہر نے کہا: ایران اور سعودی عرب کے درمیان کوئی مشترکہ فیلڈ نہیں ہے۔ اس لئے مشترکہ آرش آئل فیلڈ میں ڈرلنگ شروع کرنے کے لئے ہماری تیاری مکمل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق اور عمان کی میزبانی میں ایران اور سعودی عرب کے مابین دو سال تک مذاکرات اور گفتگو کے بعد 10 مارچ 2023ء کو بیجنگ میں ایران اور سعودی عرب نے تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا اور اسی سلسلے میں اہم پیشرفت کے طور پر 17 جون 2023ء کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ ایران کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .