۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی

حوزہ / ایران کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایران نے خطے میں امن و آشتی کو مستحکم بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کے صدر سید ابراہیم حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ورچوئل سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران ایران کو مستقل رکنیت ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس تنظیم کی عالمی اہمیت پر زور دیا اور کہا: شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت تاریخ ساز ثابت ہو گی ۔

صدر مملکت ایران نے شمال جنوب کوریڈور سمیت مختلف منصوبوں کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران اپنی جغرافیائی پوزیشن کے پیش نظر ان منصوبوں کی تکمیل میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا: ایران نے گزشتہ دوعشروں کے دوران دہشتگردی، انتہا پسندی اور بیرونی طاقتوں کی تسلط خواہانہ مداخلت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ایران نے خطے میں امن و آشتی کو مستحکم بنانے میں اپنے بنیادی کردار کو ثابت کر دیا ہے۔ ہم دہشتگردی، انتہا پسندی اور بیرونی سازشوں کے خلاف مہم کے حوالے سے اپنے تجربات تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے تیار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا ورچوئل اجلاس انڈیا کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ جس میں ہندوستان اور پاکستان کے وزراء اعظم اور چین و روس کے صدور نے ایران کو مستقل رکنیت ملنے پر مبارکباد بھی دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .