حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گیلان میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ رشت حجت الاسلام و المسلمین رسول فلاحتی نے ایران کے صوبہ گیلان کے گورنریٹ ہال میں آیت اللہ اعرافی کی موجودگی میں صوبے کے مدیران اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: گیلان کے علما اور روحانی شخصیات نے ہمیشہ ملک کی تاریخ میں اہم اور مؤثر کردار ادا کیا ہے اور معارف قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی ترویج میں کبھی کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔
انہوں نے گیلان کی مخصوص جغرافیائی پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس خطے کے علما نے گذشتہ ایک صدی میں نہ صرف حریمِ ولایت و امامت کے دفاع میں بلکہ مغربی اباحہ گری اور مشرقی کمیونزم کے نظریات کے پھیلاؤ کے خلاف ایک نمایاں اور ممتاز کردار ادا کیا ہے۔
حجت الاسلام فلاحتی نے مزید کہا: گیلان کے سرسبز خطے کے عوام، اپنے عظیم علما کی رہنمائی کے سائے میں دینی عقائد، مذہبی اقدار اور قومی افتخارات کے دفاع میں ہمیشہ ثابت قدم رہے ہیں اور انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی شناخت اور نظریاتی سرمایہ پر کامل ایمان رکھتے ہیں اور اس پر فخر بھی کرتے ہیں۔









آپ کا تبصرہ