حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین سید جواد شهرستانی نے جهادِ دانشگاهی صوبہ قم کے سربراہ سید رضا طباطبائی سے ملاقات کے دوران کہا: ملک کے حساس حالات کے پیش نظر تمام مؤثر اداروں کی کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ کمزوریوں کا ازالہ اور مسائل کا حل تیز تر ہو سکے۔
انہوں نے جهادِ دانشگاهی کو ملک کے مسائل کے حل میں ایک مؤثر ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا: یہ علمی و انقلابی ادارہ اپنی مؤثر صلاحیتوں کے ذریعے مختلف شعبوں میں ملک کی ترقی اور مسائل کے حل کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائندہ نے کہا: اگرچہ ایران اسلامی کے خلاف حالیہ مسلط شدہ جنگ اسلامی محاذ کی کامیابی کے ساتھ جاری ہے لیکن ضروری ہے کہ کمزوریوں کو فوری طور پر پہچان کر ان کا حل تلاش کیا جائے۔









آپ کا تبصرہ