۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
آیت الله سیستانی و آیت الله اعرافی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی (دام ظلہ العالی) نے شہر مقدس قم کی معنوی اور مذہبی تاریخ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قم المقدسہ کی معنویت اور روحانیت کی حفاظت کے ساتھ ساتھ علمائے کرام کی شان و منزلت کی بھی حفاظت نہایت ہی ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سیستانی (دام ظلہ العالی) نے شہر مقدس قم کی معنوی اور مذہبی تاریخ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قم المقدسہ کی معنویت اور روحانیت کی حفاظت بہت ضروری ہے، اور علمائے کرام کی شان و منزلت کی حفاظت نہایت ہی ضروری ہے۔

انہوں نے علمائے کرام اور عوام کے درمیان رابطے کو مہم قرار دیتے ہوئے اس رابطے کی تقویت پر زور دیا۔

حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اس ملاقات کے آغاز میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی خدمات، بالخصوص حوزہ علمیہ کے مسائل پر خاص توجہ ، بعض بڑے منصوبے، جیسے ایک جامع اور خصوصی لائبریری کا قیام، خصوصی ہسپتال کی تعمیر اور شہر مقدس کے لوگوں اور طلباء کے لیے طبی خدمات فراہم کرنا، کو سراہتے ہوئے خصوصی شکریہ ادا کیا۔

حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے طلباء، اساتید، حوزات علمیہ اور درسخارج وغیرہ کے سلسلے میں ایک رپورٹ پیش کی اور خاص طور پر مختلف صوبوں میں درس خارج، عصری فقہ کی کتب اور بین الاقوامی سطح پر تحقیق اور کچھ نئے تعلیمی شعبوں کے بارے میں بتایا۔

اس ملاقات سے پہلے آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے فرزند سید محمد رضا سیستانی سے بھی ملاقات کی اور نجف اور قم کے حوزات علمیہ سے متعلق مسائل پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .