۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ملاقات مدیر حوزه­های علمیه با جناب همام حمودی رئیس مجلس اعلای شیعیان عراق

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے عراق میں مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ہمام حمودی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے مجلس اعلیٰ اسلامی عراق میں حاضر ہو کر مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ہمام حمودی، مسئولین، برجستہ شخصیات اور فضلاء کرام سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔

اجلاس کے آغاز میں حجت الاسلام والمسلمین ہمام حمودی نے کہا: حزبِ بعث کے دوران حکومت میں ہمیشہ ایران اور عراق کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن خداوند متعال کا ارادہ کچھ اور ہی تھا۔ اس وقت حوزہ علمیہ نجف کے بہت سے اساتید حوزہ علمیہ قم گئے ہیں اور حوزہ علمیہ قم میں اپنی علمی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جیسا کہ ماضی میں بھی حوزہ علمیہ ایران سے مراجع عظام اور بزرگ و برجستہ شخصیات حوزہ علمیہ نجف اشرف آیا کرتیں اور حوزہ علمیہ نجف میں اپنی علمی پیاس کو بجھایا کرتیں۔

حوزہ علمیہ قم و نجف عالم اسلام اور تشیع کی پرواز اور ترقی میں دو پروں کی حیثیت رکھتے ہیں

شیخ حمودی نے اپنے بیانات میں مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کو حضرت امام خمینی رہ کے نور اور شہید محراب سید محمد باقر حکیم کی کوششوں اور زحمات کا ثمرہ قرار دیا اور اس ادارے کو ایک انقلابی اور ولائی اور مرجعیت اور ولایت سے وابستہ ادارہ قرار دیا۔

آیت اللہ اعرافی نے اپنے خطاب کے دوران کہا:امت اسلامیہ کی زندگی میں ایران اور عراق کا نمایاں کردار ہے۔ حوزہ علمیہ قم و نجف عالم اسلام اور تشیع کی پرواز اور ترقی و پیشرفت میں دو پروں کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے اپنے سفر کو انتہائی مفید اور کارآمد قرار دیتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ نجف میں مراجع عظام اور علماء و فضلاء سے انتہائی مفید نشستیں اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔

حوزہ علمیہ قم و نجف عالم اسلام اور تشیع کی پرواز اور ترقی میں دو پروں کی حیثیت رکھتے ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .