حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی، مفتی اعظم اور روس کی مسلم انتظامیہ کے سربراہ کی رسمی دعوت پر مسلمان علماء اور دانشوروں کے ساتھ تبادلہ خیال اور علمی سفارت کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے روس کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے سرپرست یوریشیا علماء کی پانچویں کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
جامعۃ المصطفی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین آیت اللہ اعرافی اپنے اس سفر میں روس کے مسلمانوں اور شیعوں سے ملاقات کے دوران بعض سرکاری عہدیداروں، شخصیات، علمی و مدارس کے نمائندوں اور جامعۃ المصطفی کے فارغ التحصیل افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
یوریشین علماء و اسکالرز اور برکس کے رکن ممالک کا پانچواں اجلاس 25 اور 26 جولائی کو روس کے شہر کازان میں منعقد ہوگا۔