۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
وادیم دودا

حوزہ / روسی نیشنل لائبریری کے سربراہ نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران کے ساتھ ہمارے بہت دیرینہ اور قریبی تعلقات ہیں اور ہم نے کئی مشترکہ پروگرامز بھی منعقد کیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق، روس کے ریاستی کتب خانہ کے سربراہ جناب وادیم دودا نے آیت اللہ اعرافی کے روس کی عظیم کتب خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو کے دوران سب سے پہلے طیارہ حادثے میں آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا: ہمارے جمہوریہ اسلامی ایران کے ساتھ بہت دیرینہ اور قریبی تعلقات ہیں اور ہم نے کئی مشترکہ پروگرامز بھی منعقد کیے ہیں۔

روس کے ایران کے ساتھ بہت دیرینہ اور قریبی تعلقات ہیں

انہوں نے مزید کہا: ہمیں یقین ہے کہ قومی و ملی کتب خانے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں، خاص طور پر ایسے حالات میں جب دنیا میں ثقافت کو باطل اور کھوکھلا پیش کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہوں۔

روسی لائبریری ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا: ہم سمجھتے ہیں کہ کتب خانے ایسے مراکز ہیں جو کسی بھی ملک کی تاریخ، ثقافت اور استقلال کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

روسی نیشنل لائبریری کے سربراہ نے کہا: روسی سٹیٹ لائبریری کی 30 عمارتوں میں 200 ملین جلد کتابیں، دستاویزات اور رسالے رکھے گئے ہیں، جن میں سے تقریباً 10 لاکھ کتابیں اور دستاویزات ایشیائی اور افریقی ممالک کی زبانوں میں ہیں۔

روس کے ایران کے ساتھ بہت دیرینہ اور قریبی تعلقات ہیں

انہوں نے کہا: روس کے سرکاری کتب خانے کے ذخیرے میں 350 سے زائد زبانوں میں کتابیں محفوظ ہیں، جن میں قدیمی اور مخطوطات دونوں طرح کی 30,000 جلد پر مشتمل فارسی کتب موجود ہیں۔

قابل کر ہے کہ سرپرست حوزہ علمیہ آیت اللہ اعرافی نے روسی اسٹیٹ لائبریری کے دوران کئی کتب کے ڈپوز اور ریڈنگ رومز وغیرہ کا بھی دورہ کیا۔

روس کے ایران کے ساتھ بہت دیرینہ اور قریبی تعلقات ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .