۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
تصاویر/ دیدار نماینده ولی فقیه در سپاه پاسداران انقلاب اسلامی با آیت الله اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے بین الاقوامی میدانوں میں فعال مبلغِ دین حجت الاسلام والمسلمین شیخ عباس معتقدی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

انا لله وانا الیه راجعون

بین الاقوامی میدانوں میں فعال مخلص مبلغ جناب حجت الاسلام والمسلمین جناب شیخ عباس معتقدی کی وفات کی خبر انتہائی دکھ اور افسوس کا باعث بنی۔

وہ فعال اور باکردار عالم دین جنہوں نے کئی سالوں تک افریقی ممالک میں طلباء کی تعلیم و تربیت اور دینی مدارس کے قیام کے سلسلہ میں انتہائی گرانقدر خدمات انجام دیں اور اپنے پیچھے بھی گرانقدر آثار اور علمی کارنامے چھوڑے ہیں۔ یقیناً یہ سب امور اس مرحوم کے لیے سعادت کا باعث بنیں گے۔

مرحوم کے لئے خداوند متعال کی وسیع رحمت و مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .