حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
انا لله و انا الیه راجعون
عالم ربانی حضرت آیت اللہ حاج شیخ عبدالنبی نمازی رضوان الله تعالی علیه کی رحلت پر انتہائی افسوس ہوا۔
اس بزرگوار عالم دین نے انقلابِ اسلامی سے پہلے اپنی خدمات کے علاوہ انتہائی قیمتی علمی آثار کی تصنیف، شاگردوں کی تربیت اور عدلیہ میں مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے مجلس خبرگان رہبری اور امامت جمعہ جیسے فرض کی ادائیگی میں اپنی مومنانہ اور عالمانہ شخصیت کو بہترین انداز سے پیش کیا اور اس طرح لوگوں اور علماء کے ذہنوں پر اپنی علمی زندگی کے نقوش چھوڑے ہیں اور ان شاء اللہ حوزہ علمیہ قم، طلباء اور حوزہ کے فضلاء بھی اس گرانقدر علمی شخصیت کے مقام کو درک اور انہیں اپنی زندگی میں نمونہ قرار دیں گے۔
میں اس مجاہد عالم دین کے انتقال پر رہبر معظم مد ّظلہ العالی، مراجع عظام دامت برکاتہم، حوزاتِ علمیہ، مرحوم کے خانوادہ، ان کے پسماندگان، ان کے عقیدتمندوں، شاگردوں اور خاص طور پر بوشہر اور کاشان کے مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور علو درجات کی دعا کے ساتھ پسماندگان کے لیے صحت و سلامتی، قلبی سکون اور اجرِ الٰہی کا طالب ہوں۔
علی رضا اعرافی
سرپرست حوزہ علمیہ