۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
تصاویر / دیدار مدیر، اعضا و خادمین هیئت خادم الرضا(ع) قم با آیت الله اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ حاج سید عبد الکریم حسینی قزوینی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک پیغام میں آیت اللہ حاج سید عبد الکریم حسینی قزوینی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کے اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

انا لله وانا الیه راجعون

آیت اللہ حاج سید عبد الکریم حسینی قزوینی کی وفات کی خبر انتہائی دکھ اور افسوس کا باعث بنی۔ انہوں نے اپنی پوری بابرکت زندگی نجف اشرف اور قم کے حوزاتِ علمیہ میں خالص اسلام کے بنیادی اصولوں کی ترقی اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج میں گزار دی۔

اس مجاہد اور متقی عالم نے مدارس علمیہ کو عظیم علمی خدمات فراہم کیں اور بہت سے طلباء کو حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ کی خدمت کی طرف راغب کیا اور صدام کی بعثی حکومت کے ظلم و ستم کے خلاف ڈٹ کر مظلوموں کی حمایت اور مدد کی۔

میں اس علمی نقصان پر حضرت ولی عصر عجل، نجف اشرف اور قم کے حوزاتِ علمیہ، مرحوم کے خاندان، سادات قزوینی اور ان کے فرزندوں اور دامادوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کی مغفرت اور علوِ درجات اور پسماندگان کے لیے صبر اور اجر کی دعا کرتا ہوں۔

عاش سعیدا ومات سعیدا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .