حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز اور معروف عالم دین آیت اللہ سید محمد مہدی الخرسان کی رحلت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:
انا لله و انا الیه راجعون
ممتاز فقیہ، محقق، عالم ربانی علامہ آیت اللہ سید محمد مہدی موسوی الخرسان کی رحلت کی خبر انتہائی دکھ اور افسوس کا باعث بنی۔
وہ علم و دانش کے بلند آسمان پر ایک چمکتے ہوئے ستارے کی مانند تھے۔ انہوں نے اپنی ثمرآور زندگی اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی تعلیمات کی تحقیق، تصنیف اور اس کی ترویج و اشاعت میں گزار دی۔
اس قیمتی جواہر کا کھو جانا عالم اسلام کے لئے ایک بہت بڑا اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔
میں حوزات علمیہ بالخصوص حوزہ علمیہ نجف اشرف اور ان کے فرزندوں بالخصوص حجت الاسلام والمسلمین حاج سید صالح الموسوی الخرسان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں، دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم و مغفور کو اپنی رحمت اور رضوان سے نوازے اور پسماندگان کو صبر اور اجر جزیل عنائت فرمائے۔
عاش سعیدا ومات سعیدا
قم المقدسہ، علی رضا اعرافی
سرپرست حوزہ علمیہ