۲۳ آبان ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 13, 2024
شمع محمد و آقای اعرافی

حوزہ/ یہ کتاب٢٤ذی الحجہ١٤٤٣ہجری میں نشرہوچکی تھی مگرہمارے سفراورمشغولیت کی وجہ سے اب توفیق ہوئی اور حضرت آیة اللہ علی رضااعرافی کی خدمت میں بتاریخ ٥ ربیع الثانی١٤٤٥ ہجری کو یہ کتاب پیش کی گئی جس انہوں نے اس کتاب کی تعریف کرتے ہوئے ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرآن وعترت فاونڈیشن کے اہتمام حوزہ علمیہ آیةاللہ خامنہ ای سے کتاب ’’عندلیبان علم وادب ‘‘ شائع کی گئی جس کی تزئین حجة الاسلام والمسلمین مولاناسیدعلی عباس رضوی نے انجام دی، اس کی تصنیف سید حفاظت حسین رضوی اورسید آل ابراہیم نے انجام دی۔

اس کتاب کی ترتیب و پیکش حجة الاسلام والمسلمین مولاناسید شمع محمدرضوی نے کی جس میں انہیں بڑی زحمتوں کا سامنا کرنا پڑا، اسکااندازہ اسی سے ہوسکتاہے کہ حوزہ علمیہ آیة اللہ خامنہ ای ہندوستان کے علاوہ قرآن وعترت فاونڈیشن قم اور ایران میں کئی افراد نے اسکی تصحیح کی اورآخرمیں دوبارہ کمپیوٹری تطبیق دی گئی۔

مولانا شمع محمد رضوی نے کہا:’’عندلیبان علم وادب‘‘ کامیاب زندگی کانام ہے،یہ حقیقت ہے! لوگوں کواپنی بات پہنچانے کے لئے لفظوں کاسہارالیناپڑتاہے،یعنی!اگر الفاظ موجود نہ ہوں توانسان گونگاہوجائے،وہ زبان زندہ اور اسکا ادب جاندارہوتاہے جس میں ادائے مطلب اوراظہاربیان کے لئے الفاظ کی کثرت ہوتی ہے،ترجمہ،تالیف اورتصنیف وہ باوقارزندگی ہے جسمیں تہذیب وتمدن پروان چڑھتے ہیں،غرض ہرادیب ایسا ذمہ دارہوتاہے کہ وہ الفاط اورمعنی ومفاہیم کے شجرے سے پوری طرح واقفیت رکھتے ہوئے، اس پر عبورپانے کے بعدکامیاب بنتاہے جسے مدبرحضرات عندلیبان علم وادب کے القاب سے نوازتے ہیں۔

انہوں نے کہا: امید ہے کہ قارئین کرام حق شناسی،اوروسیع الفکری سے کام لیتے ہوئے مطالعہ فرمائیں گے ، یہ کتاب٢٤ذی الحجہ١٤٤٣ہجری میں نشرہوچکی تھی مگرہمارے سفراورمشغولیت کی وجہ سے اب توفیق ہوئی اور حضرت آیة اللہ علی رضااعرافی کی خدمت میں بتاریخ ٥ ربیع الثانی١٤٤٥ ہجری کو یہ کتاب پیش کی گئی جس انہوں نے اس کتاب کی تعریف کرتے ہوئے ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .