۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
تصاویر/ استقبال از شیخ زکزاکی در فرودگاه امام خمینی (ره)

حوزہ / شیخ ابراہیم زکزاکی اپنے ایران کے دورے کے دوران آج صبح امام خمینی (رہ) انٹرنیشنل ایئرپورٹ تہران پہنچے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی تہران کے مطابق، نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی برسوں کی اسیری، اذیت اور نظربندی کے بعد اپنے دوسرے غیر ملکی دورے پر آج امام خمینی (رہ) انٹرنیشنل ایئرپورٹ تہران پہنچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رہ) ایئرپورٹ پر شیخ مجاہد کے استقبال کے لیے لوگوں کے مختلف گروہ بالخصوص طلباء اور اسٹوڈنٹس موجود تھے۔ جنہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی، شہید سردار حاج قاسم سلیمانی اور شیخ زکزاکی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

شیخ ابراہیم زکزاکی اپنے ایران کے دورے کے دوران تہران پہنچ گئے / ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

شیخ ابراہیم زکزاکی جب ایئرپورٹ سے باہر آئے تو لوگوں نے "اللہ اکبر"، "صلی علی محمد ۔ یاور رہبر آمد"، "شیخ ابراہیم ۔ خوش آمدید" جیسے نعروں سے ان کا استقبال کیا۔

شیخ ابراہیم زکزاکی اپنے ایران کے دورے کے دوران تہران پہنچ گئے / ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

قابل ذکر ہے کہ امام خمینی (رہ) ایئرپورٹ پر شیخ ابراہیم زکزاکی کے استقبال کے لیے حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی کی نمائندگی میں ایک وفد بھی موجود ہے۔

نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم یعقوب زکزاکی کو تہران یونیورسٹی کونسل کے منتخب بورڈ کی منظوری سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جائے گی۔

یاد رہے کہ تہران یونیورسٹی کی اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری قومی اور بین الاقوامی سطح پر بااثر شخصیات کو دی جاتی ہے۔

شیخ ابراہیم زکزاکی اپنے ایران کے دورے کے دوران تہران پہنچ گئے / ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .