حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی ریاست کڈونا سے تعلق رکھنے والے عیسائی پادریوں کے ایک گروپ نے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات اور مخلصانہ گفتگو میں حجۃ الاسلام شیخ زکزاکی نے مہمانوں کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اتحاد کے مسئلے اور بین المذاہب ہماہنگی اور گفتگو کی ضرورت پر زور دیا اور کہا:آج کی اس پر آشوب دنیا میں بے پناہ مسائل اور نشیب و فراز کے سیلاب سے باہر نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ دوسرے اسلامی فرقوں اور آسمانی مذاہب کے ساتھ اتحاد اور بھائی چارہ رکھا جائے۔
اس کے علاوہ، نائیجیریا کے چرچ آف نیشنز کے پادری مسٹر آرمسٹرانگ بی ماجی نے شیخ زکزاکی کو امن قائم کرنے پر طغرہ پیش کیا اور شیخ کی نائجیریا کی مسیحی برادری کے ساتھ تعاون اور یکجہتی اور بین المذاہب امن کے قیام کی تلاش و کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔