۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
شیخ ابراهیم زکزاکی

حوزہ / عید غدیر خم کے موقع پر وکلاء کے ایک گروہ اور اسلامی تحریک نائیجیریا کے اراکین نے ابوجا میں شیخ ابراہیم زکزاکی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے مطابق، عید غدیر خم کے موقع پر وکلاء کے ایک گروہ اور اسلامی تحریک نائیجیریا کے اراکین نے نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں شیخ ابراہیم زکزاکی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے عید غدیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس دن کو جشن ولایت اور امامت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا: واقعہ غدیر کو حق کو باطل سے پرکھنے کی "ماسٹر کی" قرار دیا جا سکتا ہے اور حق و باطل کی تمیز کا معیار کیونکہ اس دن اور اس بابرکت مقام پر امت اسلامیہ کے مستقبل کو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توسط سے منقوش کیا گیا اور رب کائنات کی اجازت اور مشیت سے مسلمانوں پر اس حکم کی تعمیل اور اطاعت کو فرض کر دیا گیا۔

اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ نے کہا: جس طرح شیعوں نے واقعہ عاشورہ اور حضرت ابا عبداللہ الحسین (ع) کی شہادت کو فراموش نہیں ہونے دیا، اسی طرح انہیں چاہئے کہ وہ عید ولایت اور عید غدیر کے انعقاد میں بھی کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں اور اس دن کو انتہائی بہترین طریقے سے منایا جائے تاکہ دشمن غدیر کے واقعہ کو شکوک و شبہات اور خصومت کی وجہ سے داغدار نہ کر سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .