۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حرم حضرت علی (ع)

حوزہ / حرم مطہر علوی کے ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے عید غدیر خم کے موقع پر 30 لاکھ سے زائد زائرین کی حرم امیرالمومنین علیہ السلام میں آمد کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہِ ترجمہ کے مطابق، حرم مطہر علوی کے ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ حیدر رحیم نے کہا: حرم مقدس کے تکنیکی آلات نے زیارت غدیری کے آغاز سے 18 ذی الحجہ، جمعہ کی شام تک 30 لاکھ سے زائد زائرین کی حرم مطہر میں آمد کو ریکارڈ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حرم امیرالمومنین علیہ السلام کے 1500 اعزازی خادمین زیارت غدیریہ کے دوران زائرین کرام کو مختلف خدمات فراہم کرتے رہیں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .