۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
شمس الشمس

حوزہ/ آستان قدس رضوی کے غیر ایرانی زائرین کی انتظامیہ کی طرف سے اردو زبان زائرین کے لیے "شمس الشموس" میگزین کی اشاعت کی جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کے غیر ایرانی زائرین کی انتظامیہ کی کوششوں کے تحت امام رضا علیہ السلام کے زائرین کے لیے خصوصی طور پر اردو زبان کا تعلیمی، ثقافتی اور سماجی رسالہ "شمس الشموس" سہ ماہی چھپتا اور شائع ہوتا ہے۔

آستان نیوز کے مطابق اس سال عشرہ کرامت کے موقع پر یہ میگزین مختلف موضوعات جیسے "رہبر معظم کے نقطہ نظر سے زیارت، سنیوں کے نقطہ نظر سے امام رضا علیہ السلام کی زیارت، بچے کی تربیت میں ماں کا کردار، معصومین علیہم السلام کے نقطہ نظر سے زیارت کے آداب، حرم مطہر میں خدمت، امام رضا علیہ السلام کے حرم میں مدفون برصغیر کی مشہور شخصیات، شہر مشہد اور اس سے متعلق اہم معلومات، امام رضا علیہ السلام کے روضے کے مہمان خانے کی خدمات" کے ہمراہ چھپ کر اردو زبان زائرین کے لیے دستیاب ہے۔

نیز امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں زائرین کی تحریریں، ایک پاکستانی سنی زائر کا سفرنامہ، امام رضا علیہ السلام کا مدینہ سے مرو تک کا سفر، نسیم رضوان کے پروگرام میں متبرک کھانے کا اندراج کیسے کیا جاتا ہے۔ ، اور بچوں کا سیکشن، اس میگزین کے دیگر موضوعات ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed Razi Ghalib Mehdi PK 09:58 - 2023/06/14
    0 0
    پاکستان میں میگزین کیسے حاصل کریں