۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اداره امور دینی حرم امام حسین (ع) جشنی را به مناسبت آغاز دوره تابستانی قرآن، فقه و اخلاق برگزار کرد

حوزہ/ حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے قرآن، فقہ اور اخلاقیات کے موضوع پر 19ویں سمر کیمپ کا آغاز ہو رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام حسین علیہ السلام کے سکریٹری جنرل نے قرآن، فقہ اور اخلاقیات کے موضوع پر 19ویں سمر کیمپ کے آغاز کے موقع پر افتتاحی تقریب میں کہا: یہ ہمارا مذہبی اور روایتی فریضہ ہے کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور ان کی دیکھ بھال کریں، اور قرآنی اور فقہی دروس ایسے درخت کے مانند ہیں جس کا ثمر پورے معاشرے کو پہنچنے والا ہے۔

حرم امام حسین علیہ السلام کے سکریٹری جنرل حسن رشید العبائچی نے کہا: گرمیوں کی تعطیلات میں حرم امام حسین علیہ السلام کے تعاون سے محفلوں، قرآنی، فقہی اور اخلاقی کلاسوں کا انعقاد نہایت ہی خوبصورت قدم ہے، خاص طور پر نوجوانوں اور بچوں کے لئے ان کلاسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ خاندان اور معاشرے کے لئے بہترین ثمر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: مغرب کی ثقافتی یلغار کے بعد اس نئی نسل کی تربیت ایک بہت ہی اہم اور ضروری چیز بن گئی ہے کیونکہ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ ہی نہیں ہے، اور یہی راہ، راہ اہل بیت علیہم السلام ہے۔

حسن رشید العبائچی نے کہا: دین اسلام کے پیغام کو اور اپنے وقار کی حفاظت کے لئے اور وہ مغربی ثقافت کہ جس نے ہمارے معاشرے اوورر بالخصوص ہمارے نوجوانوں کو ٹارگٹ کر رکھا ہے اس کے حملے سے خود کو اور معاشرے کو بچانے کے لئے، ان کلاسوں کا انعقاد کیا گیا ہے تا کہ ہمارا معاشرہ اس سے مستفید ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .