۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سکھر میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے ہفت روزہ تربیتی سمر کیمپ کا انعقاد

 حوزہ / مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھر کی جانب سے 7 روزہ اسلام شناسی تربيتی سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھر کی جانب سے 7 روزہ اسلام شناسی تربيتی سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں احکام ،قصص القرآن ، تجوید القرآن ، دینی سرگرمیاں اور اخلاقیات پر مبنی کہانیوں کے ذریعے بچوں کو آگاہی دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سمر کیمپ کے اختتامی دن پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک، حمد و نعت اور معروف ترانہ سلام فرماندہ سے کیا گیا۔

اس موقع پر تربیتی ورکشاپ میں تمام بچوں کا امتحان لینے کے بعد نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو خصوصی انعامات دیے گئے جبکہ چھوٹے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی ان میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفت روزہ اسلام شناسی ورکشاپ میں محترمہ عمرين رضا رضوی، محترمہ ام البنین ، محترمہ نادرہ ، محترمہ مدیحہ اور محترمہ مبارکہ بتول نے تدریس کے فرائض انجام دئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .