۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ایم ڈبلیو ایم رہنما

حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ضلع حب چوکی بلوچستان کا دورہ کیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ضلع حب چوکی بلوچستان کا دورہ کیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا حب چوکی بلوچستان کا دورہ؛ بچوں میں تحائف تقسیم

وفد نے گڈانی اور حب چوکی بلوچستان میں مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ وفد میں سابق صوبائی صدر علامہ برکت علی مطہری، صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، مجلس علمائے شیعہ کے رہنما علامہ سیف علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رابطہ سیکرٹری سید قربان علی شاہ، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم عمران علی انگاریہ اور اراکین ضلعی کابینہ موجود تھے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا حب چوکی بلوچستان کا دورہ؛ بچوں میں تحائف تقسیم

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ گڈانی ساحلی شہر ہونے کے باوجود حکومتی عدم توجہی کا شکار ہے۔ گڈانی کا ساحل سمندر اور تفریحی مقامات انتہائی خوبصورت ہیں، مگر حکومتی عدم توجہی اور نا اہلی کے سبب گڈانی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا حب چوکی بلوچستان کا دورہ؛ بچوں میں تحائف تقسیم

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نعمت خداوندی ہے، جس نے ملک بھر کے لاکھوں عاشقان اہل بیت علیہم السلام کو ایک لڑی میں پرویا ہوا ہے۔ ملت کے جوان اور بزرگ آگے بڑھ کر ایم ڈبلیو ایم کے ہاتھ مضبوط کریں۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا حب چوکی بلوچستان کا دورہ؛ بچوں میں تحائف تقسیم

واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے مرکز تعلیم القرآن گڈانی کے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا حب چوکی بلوچستان کا دورہ؛ بچوں میں تحائف تقسیم

تقسیم انعامات کے موقع پر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو بچپن ہی سے مسجد اور قرآن کریم و دینی تعلیمات سے آشنا و مانوس کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .