حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر کوئٹہ کی سبی شاہراہ پر کمبڑی پل کے مقام پر دھماکہ ہوا اور ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بلوچستان پاکستان کے ضلع بولان ایس پی محمود نوتیزئی نے کہا کہ یہ دھماکہ، خودکش دھماکہ ہو سکتا ہے۔ ہمیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کو روانہ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو سبی شہر منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمی اہلکاروں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ اس واقعہ کے بعد پاکستان کے شہر کوئٹہ اور سبی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، بلوچستان پاکستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی کرکے واپس آرہے تھے کہ راستے میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پولیس ٹرک الٹ گیا اور اہلکار گاڑی کے نیچے دب گئے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں یہ دوسرا دھماکہ ہے۔